Buy website traffic cheap

ثاقب نثار

چیف جسٹس پاکستان کا ڈیمزفنڈز کے حصول کے لیے ایسی جگہ جانے کا اعلان کردیا کہ پاکستانیوں کی خوشی کی انتہا نہ رہی

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس ثاقب نثار نے بھاشا ڈیم فنڈ کی بنیاد رکھ کر قوم کے جذبات کی غمازی کی اور اب انہوں نے یورپ جانے کا فیصلہ کر لیا ہے جہاں سے ایسی چیز لے کر آئیں گے کہ سن کر پاکستانیوں کی خوشی کی انتہاءنہ رہے گی۔چیف جسٹس ثاقب نثار برطانیہ اور دیگر یورپی ممالک کے دورے کے دوران بھاشا ڈیم ہی کے لیے چندہ جمع کرنے کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ چیف جسٹس کو اس دورے کی دعوت ’ورلڈ کانگریس آف اوورسیز پاکستانیز‘ نے دی تھی جو انہوں نے قبول کر لی۔ تنظیم یورپی ممالک میں کئی تقریبات کا انعقاد کرے گی جن سے حاصل ہونے والی چندے کی رقم بھاشا ڈیم فنڈ میں جائے گی۔