Buy website traffic cheap

شرجیل میمن

چیف جسٹس پاکستان کا کراچی میں ہسپتال کا اچانک دورہ، پی پی پی رہنماء شرجیل میمن کے کمرے سے شراب کی بوتلیں برآمد

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس ثاقب نثار نے آج اچانک اور خفیہ طور پر کراچی کے دو ہسپتالوں میں سیاسی قیدیوں کے کمروں پر چھاپہ مارا تو انہیں شرجیل میمن کے کمرے سے تین شراب کی بوتلیں اور منشیات ملیں جس پر شرجیل میمن نے کہا کہ یہ بوتلیں میری نہیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ہسپتالوں کا دورہ کر نے کے بعد کراچی کی رجسٹری میں پہنچ گئے ہیں ، چیف جسٹس نے کہا کہ شرجیل میمن کے کمرے سے تین شراب کی بوتلیں ملی ہیں اور شرجیل میمن کہتے ہیں کہ یہ بوتلیں میری نہیں ہیں ، اٹارنی جنرل خود اس معاملے کو دیکھیں ۔چیف جسٹس کا کہناتھا کہ یہ حال ہے سندھ حکومت اور اس ملک کا، انور منصور صاحب ذرا اس طرف توجہ دیں ۔