Buy website traffic cheap

خیبر پختونخوا

چیف جسٹس پاکستان کے ہتک آمیز رویے کیخلاف ایڈیشنل سیشن جج لاڑکانہ نے استعفیٰ دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): گزشتہ دنوں چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے لاڑکانہ کی مقامی عدالتوں کا دورہ کیا وزٹ کے دوران چیف جسٹس پاکستان ایڈیشنل سیشن جج گل ضمیر سولنگی کی عدالت میں گئے اور قانون کے متعلق کچھ سوالات پوچھے جن کے وہ جوابات نہیں دے پائے جس پر جسٹس ثاقب نثار نے غصے میں ان کا موبائل میز پر پٹخ دیا تھا۔ چیف جسٹس پاکستان کے اس متکبرانہ فعل پر سوشل میڈیا پر کافی تنقید ہوئی اور ویڈیو موضوعِ بحث بنی رہی۔ تفصیلات کے مطابق اب ایڈیشنل سیشن جج گل ضمیر سولنگی نے اپنا استعفیٰ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو بھجوادیا ہے جس میں انہوں نے مؤقف اختیا رکیا کہ چیف جسٹس پاکستان نے بھری عدالت میں میرے ساتھ ہتک آمیز سلوک کیا اور ایسی صورتحال میں میں مزید اپنے عہدے پر کام نہیں کرسکتا۔