Buy website traffic cheap

ڈیم بناؤ

چیف جسٹس کے ڈیمزفنڈ میں اب تک کتنی رقم جمع ہوچکی ہے، پاکستانی قوم کا ناقدوں کو منہ توڑجواب

لاہور: چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے ملک میں پانی کے بڑھتے ہوئے بحران کے پیش نظر دوڈیمز کی فوری تعمیر کے لیے سپریم کورٹ میں ایک فنڈ قائم کیا تھا جس میں ابتدائی طورخود دس لاکھ روپے جمع کروائے ۔ رفتہ رفتہ دوسرے ادارے اور عام افرادبھی سامنے آئے اور فنڈز جمع کروانے شروع کیے ۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ڈیمزفنڈ میں اب تک ایک ارب اکیس کروڑ اور بیاسی لاکھ سے زائد رقم جمع ہوچکی ہے جس میں دن بدن اضافہ ہوتاجارہا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے بھی فنڈ اکھٹا کرنے کے لیے یورپ کے دورے کا بھی عندیہ دے چکے ہیں۔