Buy website traffic cheap

منشیات نوٹس

چیف جسٹس کا ایک اور اہم اقدام ،ازخود نوٹس لے لیا

لاہور: چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کا ایک اور اہم اقدام، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر ازخود نوٹس ،سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان نے ایڈووکیٹ ظفر کلا نوری کی مفاد عامہ کی درخواست پر نوٹس لیا۔چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ شکایات ملی ہیں کہ تعلیمی اداروں میں طالبعلموں کو منشیات باآسانی میسر آجاتی ہے، تعلیمی اداروں میں منشیات کے فروغ سے ہم اپنا مستقبل تباہ کر رہے ہیں۔چیف جسٹس نے سی سی پی او لاہور اینٹی نارکوٹکس اور دیگر حکام سے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔
یہ خبر بھی پڑھیں؛
بجلی بحران کی وجہ سے پاکستانی معیشت کو سالانہ 5.8 ارب ڈالر نقصان کا سامنا
اسلام آباد: پاکستانی معیشت کو بجلی کے بحران کے باعث سالانہ 5.8 ارب ڈالر نقصان کا سامنا ہے جو مجمعوعی قومی پیداوار(ی ڈی پی) کے 2.6 فیصد کے مساوی ہے۔عالمی بینک کی الیکٹریفیکیشن اینڈ ہاﺅس ہولڈ ویلفیئر ریسرچ رپورٹ کے مطابق پاکستان کو توانائی کے شعبہ میں بنیادی اصلاحات کی ضرورت ہے تاکہ توانائی کی ترسیل اور تقسیم کے مسائل پر قابو پایا جا سکے جس سے ڈسٹری بیوشن کے نقصانات پر قابو پایا جا سکتا ہے اور صارفین کے لئے توانائی کی قیمت اور ادائیگی کے مسائل کو بھی ختم کیا جا سکے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 97.5 فیصد آبادی کو بجلی کی سہولت دستیاب ہے جس میں 99.7 فیصد شہری جبکہ 95.6 فیصد دیہی آبادی شامل ہے۔ عالمی بینک کی تحقیق کے مطابق بجلی کی بلا تعطل فراہمی اور اس کی تقسیم و ترسیل کے نقصانات پر قابو پا کر قومی معیشت کو سالانہ تقریبا 6 ارب ڈالر کے نقصانات سے تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے۔