Buy website traffic cheap


چینی سپرنٹر سو بینگ ٹیان ایشیاء کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے

لاہور(ویب ڈیسک): چینی اسپرنٹر سو بینگ ٹیان ایشیاء کے تیز ترین ایتھلیٹ بن گئے۔ انہیں یہ اعزاز 18ویں ایشین گیمز میں مینز سو میٹرز مقابلے میں حاصل ہوا۔ انہوں نے نو اعشاریہ نو دو سیکنڈز کی بدولت نا صرف گولڈ میڈل اپنے گلے میں سجایا بلکہ تیز ترین وقت میں مقررہ فاصلہ طے کر کے ایشین گیمز میں نیا ریکارڈ بھی قائم کردیا۔ قطر کے توسین اوگونڈے نے دس سیکنڈز کے فرق سے چاندی کے تمغے پر اکتفا کیا۔ جاپانی اسپرنٹر ریوٹا یاما گاٹا برانز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب رہے ۔