Buy website traffic cheap

بینکوں

چینی ہیکرز نے امریکیوں‌ کی نیندیں‌ اُڑا کر رکھ دیں

چینی ہیکرز نے امریکیوں‌ کی نیندیں‌ اُڑا کر رکھ دیں…..واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایف بی آئی چین کے ہیکرز کی جانب سے امریکی بحریہ کے کنٹریکٹر کا انتہائی حساس ڈیٹا چوری کیے جانے کے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ چینی ہیکروں نے امریکی بحریہ کے آبدوزوں اور زیر سمندر استعمال ہونے والے اسلحے پر ریسرچ کرنے والے کنٹریکٹرز کو نشانہ بنایا اور کئی اہم معلومات چوری کرلیں جس میں 2020 تک آبدوزوں میں سپر سونک اینٹی میزائل کی تنصیب سے متعلق منصوبے کی معلومات بھی شامل ہیں اور اس منصوبے کو ‘سی ڈریگن’ کا نام دیا گیا تھا

—————————–
یہ خبر بھی پڑھیئے

کٹھ پتلی حکومت اور اس کی ظالم فوج کو کشمیر میں منہ کی کھانی پڑے گی ؛دختران ملت
دختران ملت کی قیادت اور ممبران کو ذہنی اور جسمانی دباو کا شکار بنایا جارہا ہے
قیادت کو گرفتار رکھا گیا ہے جبکہ ممبران کے کنبوں کو روزانہ ہراساں کیا جارہا ہے
سری نگر—- کشمیری خواتین کی تنظیم دختران ملت نے تنظیم کی سربراہ آسیہ اندرابی، جنرل سیکریٹری ناہیدہ نسرین اور پرسنل سیکریٹری صوفی فہمیدہ پر عائد پولیس ریمانڈ میں 21 جون تک کی توسیع کئے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ایک بیان میں دختران ملت کی ترجمان رفعت فاطمہ نے کہا کہ ان تینون کو جمعرات کو رام باغ پولیس تھانے سے اسلام آباد منتقل کیا گیا۔ عدالت نے پہلے ہی تینوں کو 9 جون تک پولیس تحویل میں دیا تھا لیکن اب اس میں 21 جون تک کیلئے توسیع کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی سربراہ سیدہ آسیہ اندرابی دل کے عارضہ اور دمہ میں مبتلا ہے اور اس لئے انہیں قید رکھنا ان کے خلاف جان کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ یہ بربریت کی انتہا ہے کہ بیمار خواتین کو جھوٹے مقدمات میں قید رکھا جارہا ہے۔انہون نے کہا کہ دختران ملت کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ دختران ملت کی قیادت اور ممبران کو ذہنی اور جسمانی دباو کا شکار بنایا جارہا ہے۔قیادت کو گرفتار رکھا گیا ہے جبکہ ممبران کے کنبوں کو روزانہ ہراساں کیا جارہا ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ دختران ملت کے خلاف اعلان جنگ کر دیا گیا ہے۔رفعت کے مطابق یہ سب دختران ملت کے عزم کو توڑنے کیلئے کیا جارہا ہے لیکن کٹھ پتلی حکومت اور اس کی ظالم فوج کو یہاں بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔ انہیں یہ بات معلوم ہونا چاہئے کہ ہمارا نظریہ اسلامی نظریہ ہے اور اس کو شکست دینا ممکن ہی نہیں۔انہون نے کہا کہ یہ لوگ چاہے کتنے اور مظالم ڈھائیں دختران ملت کی قیادت اور ممبران بھارت کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف نبرد آزما رہیں گے۔کل جماعتی حریت کانفرنس ع کے چیرمین اورمتحدہ مجلس علما کے امیر میرواعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے مسئلہ کشمیر کو بھارت اور پاکستان کے درمیان موجودہ کشیدہ صورتحال کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس خطے میں ہو رہے کشت و خون اور انسانی جانوں کا زیاں کسی بھی ذی حس انسان کیلئے خوشی کا باعث نہیں ہوسکتا تاہم حکومت ہندوستان کو یہ بات سمجھ لینی چاہئے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے ضمن میں ان کی جانب سے اختیار کی جارہی حقائق سے بعید پالیسی اور تاخیری حربے موجودہ کشیدہ صورتحال کی اصل وجہ ہے۔رمضان المبارک کے عشرۂ نجات کے دوران وعظ و تبلیغ کے سلسلے میں آستانہ عالیہ حضرت پیر دستگیر صاحب سرائے بالا امیراکدل میں نماز عصر سے قبل ایک بھاری دینی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے کہا کہ میرواعظ نے کرناہ سیکٹر کے شمس بری علاقے میں شہید ہوئے مدثر احمد اور شیراز احمد کو ان شاندار الفاظ میں خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری نوجوان ایک جائز جدوجہدمیں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت ہندوستان اور اس کے ریاستی حواری جنگبندی اور مذاکرات کا راگ الاپ رہے ہیں اور دوسری طرف کشمیر میں کشت و خون کے سلسلے کسی نہ کسی بہانے دراز کیا جارہا ہے اور آئے روز کشمیری حریت پسند عوام کو طاقت اور تشدد کے بل پر پشت بہ دیوار کرنے کے ہر غیر جمہوری اور غیر انسانی حربے بروئے کار لائے جارہے ہیں۔