Buy website traffic cheap

ڈیرہ غازی خان

ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، ڈیرہ غازی خان میں ایک اور حواکی بیٹی نے ہسپتال کے باہر سڑک پر بچے کو جنم دیدیا

لاہور(ویب ڈیسک): ڈاکٹروں کی مبینہ بے حسی کے باعث خاتون نے ہسپتال کے باہر سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیرہ غازی خان میں ڈاکٹروں کی مبینہ بے حسی کے باعث خاتون نے ہسپتال کے باہر سڑک پر ہی بچے کو جنم دے دیا۔ ڈی آئی خان کے نواحی علاقے شیرو کی رہائشی خاتون تسنیم کے سسر داد کمال نے بیان دیا ہے کہ وہ بچے کی پیدائش سے قبل ہی ہسپتال پہنچ چکے تھے لیکن ڈاکٹروں نے انہیں بستر و ٹائم کی کمی کا بہانہ بنا کر طبی امداد دینے سے انکار کردیا، ڈاکٹروں کی بے حسی کے باعث بچے کی پیدائش ہسپتال کے باہرہو گئی، لیکن ہسپتال انتظامیہ اور ڈاکٹروں کو پھر بھی رحم نہ آیا اور زچہ و بچہ ہسپتال کے باہر ہی پڑے رہے اور انہیں پھر بھی ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا۔دوسری جانب قائم مقام ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال کا کہناہے کہ خاتون کو الٹرا ساؤنڈ کیلئے بھیجا گیا تھا تاہم اس دوران بچے کی پیدائش ہوگئی، ہم نے انکوائری کا حکم دے دیا ہے ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔