Buy website traffic cheap

ڈوپ

ڈوپ ٹیسٹ کا رزلٹ آگیا، کرکٹر احمد شہزاد بڑی مشکل میں پھنس گئے

لاہور (ویب‌ڈیسک)‌ کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے. پی سی بی کے مطابق کرکٹر کو 3 ماہ یا اس سے زیادہ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے. تفصیلات کے مطابق احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ ڈومیسٹک میچ کے دوران لیا گیا تھا، جس کا نتیجہ مثبت آیا ہے. بورڈ تحقیقات کرے گا کہ انہوں نے کون سی ممنوعہ دوا کب اور کیوں استعمال کی؟
پی سی بی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ احمد شہزاد کی رائے بھی لی جائیگی جس کے بعد ان کی سزا کے بارے میں سوچا جائیگا. اس سے پہلے یاسر شاہ بھی ڈوپنگ کے معاملے میں 3 ماہ سزا کاٹ چکے ہیں.

یہ خبر بھی پڑھیں: ہیکرز سے کھلاڑی بھی پریشان . بچاو کا طریقہ کار تیار