Buy website traffic cheap

خیبر پختونخوا

ڈوچہ ڈیم: چیف جسٹس پاکستان کا فوری پنجاب کابینہ سے منظوری لینے کی ہدایت

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ نے ڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران پنجاب کابینہ سے ڈیم کی فوری منظوری لینے کی ہدایت کردی چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے ہیں کہ ڈوچہ ڈیم کی تعمیرمیں کس نے رکاوٹ ڈالی ،ذمہ داروں کاتعین کیاجائے، تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ڈوچہ ڈیم کی تعمیر سے متعلق کیس کی سماعت کی ، چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ زیادہ وقت نہیں دیں گے ،پہلے ہی معاملے میں تاخیر کی گئی،آبی وسائل تعمیرکرنے ہیں،ایک ایک ڈیم تعمیر کرکے دیں گے۔