Buy website traffic cheap

آپریشن ردالفساد

ڈی جی آئی ایس پی آر کی دھماکے دار پریس کانفرنس، سوشل میڈیا پر پاکستان آرمی کیخلاف پروپیگنڈہ کرنے والے افراد کی شامت آگئی

لاہور(ویب ڈیسک): ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ تمام افواہوں کے باوجود حکومت نے اپنی مدت مکمل کی ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں حکومتی مدت کی تکمیل نے سازش کے بیانیے کو غلط ثابت کردیاہے۔ پاکستانی میڈیا پر کوئی پابندی نہیں ہے میری صحافیوں اور چینل مالکان سے بات چیت ہوتی رہتی ہے اور کسی قسم مداخلت نہیں ہورہی اور اگر ہورہی ہے تو صحافیوں آج رات کو پروگرام میں بتادیں۔ ان کا مزید کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر نظر رکھنے کی ضرورت ہے پاکستان آرمی کیخلاف پروپیگنڈے کرنے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ فوج کے پاس صلاحیت ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی سرگرمیوں کی نگرانی کرسکے۔ ہم نے اپنی حمایت میں ٹویٹس کرنے والوں کو بھی بلاک کروایا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں پہلی بار منظور پشتین کے معاملے پر اظہارِ خیال کر رہا ہوں کہ پاکستان آرمی کی قیادت منظور پشتین سے ملاقات کر چکی ہے ان کے تمام مطالبات آئینی ہیں لیکن اصل مسائل سوشل میڈیاپر انکے غیر ملکی مددگاروں کی وجہ سے پیداہوئے۔ جنرل ریٹائرڈ اسددرانی کیخلاف تحقیقات ہورہی ہے جس کے نتائج سب کے سامنے لائے جائیں گے۔