Buy website traffic cheap

خواجہ حارث

ڈی جی نیب عرفان منگی کی ججز سے ملاقات، شریف خاندان کے وکیل نے اعتراض اٹھادیا

لاہور(ویب ڈیسک): احتساب عدالت میں سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت دوران نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ڈی جی نیب عرفان منگی کی ججز سے ملاقات کا معاملہ اٹھا دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کیخلاف العزیزیہ سٹیل ملز ریفرنس کی سماعت احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک کر رہے ہیں سماعت کے شروع میں ہی نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث نے ڈی جی نیب عرفان منگی کی ججز سے ملاقات کا معاملہ اٹھا تے ہوئے موقف اپنایا کہ کل میڈیا پر ڈی جی نیب عرفان منگی کی ججز کے ساتھ ملاقات کی خبر چلی، موجودہ صورتحال میں اس قسم کی صورتحال سے پرہیز کرنا چاہیے۔جس پر احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے ریمارکس دیئے کہ عرفان منگی کو میں نے خود بلایا تھا،عرفان منگی کو پرسوں بلایا تھا،وہ کافی دیرانتظارکرکے چلے گئے تھے،عرفان منگی سے پرسوں کے بجائے کل ملاقات ہوئی اور انہیں آفیشل معاملات کے لئے بلایا تھا،کیس سے متعلق بات چیت نہیں ہوئی، کیس کا صرف اتنا تذکرہ ہوا کہ پرسوں اس میں مصروفیت کے باعث ملاقات نہ ہوسکی۔ جج احتساب عدالت نے مزید کہا کہ نیب کیسز میں ملزمان کے ریمانڈ کے کچھ ایشوز تھے ، عرفان منگی کو کہا ایشوز حل کریں ورنہ آپ مشکل میں ہوں گے، عرفان منگی کی ملاقات میڈیا کے لئے بڑی بات ہو گی ، ہمارے لیے نہیں۔