Buy website traffic cheap

خاورمانیکا

ڈی پی او تبادلہ کیس: خاورمانیکا اہم شخصیت کو لیکر سپریم کورٹ پہنچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک):  ڈی پی او پاکپتن رضوان گوندل کے تبادلے کے معاملہ پر سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس کیس کی سماعت آج ہوگی۔ خاتون اول کے سابق شوہر خاور مانیکااور ان کی بیٹی سپریم کورٹ پہنچ گئے جبکہ کرنل طارق، جمیل گجر اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرسنل سٹاف افسر بھی عدالت میں پیش ہوں گے۔ چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل تین رکنی بینچ مقدمہ سنے گا۔ عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب، آئی جی پنجاب کلیم امام، انکوائری افسر، ایڈیشنل آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز اور آر پی او ساہیوال کو بھی نوٹس جاری کر رکھے ہیں۔ چیف جسٹس نے پولیس افسروں کو بیان حلفی جمع کرانے کا بھی حکم دے رکھا ہے۔ سپریم کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خاور مانیکا نے کہا کہ عدالت میں پیش ہوں گا اچھا نہیں کہ کسی معاملے پر بات کروں آج اپنا بیان ریکارڈ کرانے آیا ہوں میرے ساتھ میری بیٹی بھی آئی ہے۔