Buy website traffic cheap

احتساب

ڈی پی او پاکپتن کو ہٹانے کا معاملہ، پاکستان تحریکِ انصاف کا پہلاباقاعدہ سرکاری مؤقف سامنے آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ پاکپتن والے معاملے کاوزیراعظم یاان کی فیملی سے تعلق نہیں ۔ پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ ہیلی کاپٹر سب سے سستا ذریعہ ہے سفر کرنے کا اگر اپنا ہو تو، وزیراعظم کا اپنا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہناتھا کہ عمران خان نے ہمیشہ سوشل میڈیا کو اہمیت دی، وہ پسند کرتے ہیں سوشل میڈیا پر بات کرنا، وزیراعظم نے ہمیشہ انسانی حقوق پر آواز اٹھائی، چاہے وہ ڈرونز کا معاملہ ہو یا مسنگ پرسنز کا۔