Buy website traffic cheap

حلف

کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج

کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج
اسلام آباد: عمران خان نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 53 میں کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا،عمران خان نے حکم نامہ کےخلاف ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل دائرکردی۔عمران خان کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر کے خلاف قانون کاغذات نامزدگی مستردکئے،ایپلٹ ٹربیونل سے استدعا ہے کہ ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قراردیاجائے۔واضح رہے کہ کچھ دن قبل ریٹرننگ افسر نے نامکمل کاغذات پر شاہد خاقان عباسی، عمران خان ، عائشہ گلالئی اور سردار مہتاب عباسی کے
کاغذات نامزدگی مسترد کر دیئے تھے۔

ضرور پڑھیے:

چوہدری نثار دوسروں کوبے عزت کرنے کی کوشش میں اپنا قد چھوٹا کرینگے،رانا ثناءاللہ

فیصل آباد: سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ چوہدری نثار دوسروں کوبے عزت کرنے کی کوشش میں اپنا قد چھوٹا کرینگے،سابق وزیر داخلہ جو کچھ کر رہے ہیں اس سے کچھ نہیں ملے گا، چوہدری نثار کو اس سے پہلے اس طرح سے نہیں دیکھا، ان کے لہجے میں تلخی تھی اور جو گفتگو انہوں نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں،دوسروں پر انگلی اٹھائیں گی تو چار اپنی طرف جائیں گی۔فیصل آباد میں کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے چوہدری نثار کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ چوہدری نثار کو اس سے پہلے اس طرح سے نہیں دیکھا، ان کے لہجے میں تلخی تھی اور جو گفتگو انہوں نے کی وہ ان کے شایان شان نہیں۔انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار کا نوازشریف سے پرانا ساتھ رہا، انہیں چاہیے کہ وہ اس ساتھ کے باقی نہ رہنے پر اسے خوبصورت موڑ پر ہی ختم کریں، قرض اتارنے والی بات یا جتانے والی بات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر آپ دوسرے کی طرف انگلی اٹھائیں گے تو چار انگلیوں کا رخ آپ کی طرف ہوگا۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ کل جس چوہدری نثار کو جیسے دیکھا اس سے پہلے نہیں دیکھا، انہیں راز فاش کرنے والی بات سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، اگر چوہدری صاحب کسی کو بے عزت کرنے کی کوشش کریں گے تو خود کو بے عزت کریں گے وہ اپنا قد چھوٹا کرینگے جب کہ چوہدری صاحب اور میاں صاحب کی دوستی کل اختتام پذیر ہوگئی۔ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ نوازشریف ہرقیمت پر وطن واپس آئیں گے اور عام انتخابات پوری قوم کو لیڈ کریں گے۔ اگر کسی غیر سیاسی قوت نے الیکشن پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی تو اس کو روکیں گے۔۔ انہوں نے کہا آئندہ جنرل الیکشن مسلم لیگ ن اور شریف فیملی کے لئے بہت اہمیت کا حامل ہے۔کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی کے حوالہ سے عدالتی فیصلوں کا انتظار کیا جا رہا تھا۔ انہوں نے کہا کاغذات کی سکروٹنی مکمل ہوگئی ہے اب پارٹی ٹکٹوں کا بھی باضابطہ فیصلہ ایک دو دن میں کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) نے جو ٹکٹ جاری کیے اس کا باضابطہ اعلان 2 روز کے بعد ہوگا جب کہ ریویو بورڈ کے ذریعے لیگی کارکنوں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔رانا ثنااللہ نے کہا کہ ڈیٹا چوری کرنے کا ریکارڈ پی ٹی آئی کا ہے، ریحام خان کی کتاب بھی انہوں نے چوری کی، اگر نادرا یا کوئی بھی ذمہ دار ہو گا تو اسے بھگتنا پڑے گا الیکشن کمیشن کی تحقیقات میں سب چیزیں سامنے آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایجنسی کا بغل بچہ بن کر اگر کوئی سمجھتا ہے کہ وزیراعظم بن جائے گا تو ممکن نہیں، ایجنسیوں کا بغل بچہ بن کر اب کوئی حکمران نہیں بن سکتا، 25 جولائی کو ایسے لوگوں کا کریا کرم ہوجائے گا۔