Buy website traffic cheap

کالا

کالا باغ ڈیم پر اعتراضات، بلاول بھٹو نے بڑا بیان دیدیا

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زداری نے کہا ہے کہ کالا باغ ڈیم پر صوبوں سمیت لوگوں کو بہت سے اعتراضات ہیں۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ آرٹیکل 6کی بات ہو رہی ہے تو شائد سابق صدر جنرل(ر) پرویز مشرف کیس کی بات ہو رہی ہو گی۔انہوں نے کہا کہ کالا باغ ڈیم پر صوبوں کو اعتراضات ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی بہت سے اعتراضات ہیں

طوفان” منگ کھٹ“ چین کے ساحلوں سے ٹکرا گیا،نظام زندگی درہم برہم
بیجنگ (یواین پی)انتہائی طاقتور سمندری طوفان منگ کھٹ فلپائن میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کے بعد چین کے ساحلوں سے ٹکرا گیاجبکہ امریکا میں سمندری طوفان فلورینس نے تباہی مچاتے ہوئے 14 افراد کی جان لے لی۔200کلو میٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوں اور شدید بارشوں نے چین کے جنوبی مشرقی ساحلی علاقوں میں نظام زندگی درہم برہم کر دیا، لاکھوں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا اور سیکڑوں پروازیں منسوخ ہوگئیں ،جبکہ لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں۔اس سے پہلے طوفان نے شمالی فلپائن میں شدید تباہی مچائی جہاں ہلاکتوں کی تعداد 59تک پہنچ گئی ہے، بعض علاقوں میں 12 فٹ تک پانی جمع ہے، ہانگ کانگ میں بھی لوگوں کو طوفانی ہواوں اور بارشوں کا سامنا کرنا پڑا۔دوسری جانب امریکا میں فلورینس طوفان کی شدت ختم ہوگئی، تاہم تباہی کے آثار جا بجا نظر آتے ہیں۔فلورینس طوفان کی وجہ سے امریکا میں 15 ہزار افراد بے گھر اور لاکھوں افراد بجلی سے محروم ہیں، میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان سے مرنے والوں کی تعداد 14 ہوگئی ہے ۔