Buy website traffic cheap

واجبات

کراچی میں ایک ہفتے میں بجلی کاتیسرا بڑابریک ڈاون

کراچی (آئی این پی)کراچی میں ایک ہفتے میں بجلی کاتیسرا بڑابریک ڈاو¿ن ہونے کے باعث شہر کے 60 فیصد علاقے کو بجلی کی فراہم بند ہو گئی ‘گلشن اقبال اور ایف بی ایریا کے بلاکس میں بجلی بند ہوئی جبکہ ڈیفنس،کورنگی،صدر،اولڈسٹی ایریا،نارتھ کراچی میں بھی بجلی غائب رہی۔ ناظم آباد،گلستان جوہر،بلدیہ،کیماڑی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی اور نارتھ ناظم آباد،سرجانی ٹاو¿ن،اورنگی،شادمان میں بھی بجلی غائب رہی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک ہفتے میں بجلی کاتیسرا بڑابریک ڈاو¿ن ہوا ہے کے باعث شہر اندھیروں میں ڈوب گیا جبکہ کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈاو¿ن کے بعد بحالی کا عمل شروع ہوچکاہے تاہم اب بھی بڑا علاقہ متاثر ہے۔ بلدیہ اور پپری پر کے الیکٹرک کے سرکٹ پر بجلی بحال کی جاچکی ہے جبکہ نیشنل گرڈ سے جزوی سپلائی بحال ہوچکی ہے۔ترجمان کے الیکٹرک نے دعویٰ کیاہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بحالی کا عمل شروع ہوچکا ہے۔ جن علاقوں میں بجلی کی فراہمی بحال کی گئی ہے ان میں گلشن اقبال، ایف بی ایریا، لیاقت آباد اور کورنگی کے علاقے شامل ہیں۔کراچی میں بجلی کے بریک ڈاو¿ن کے باعث شہر کے 60 فیصد علاقے کو بجلی کی فراہم بند ہوئی۔ بلدیہ اور پپری پر کے الیکٹرک کا سرکٹ ٹرپ کرگیا اورکے الیکٹرک کے متعدد گریڈ اسٹیشنز بند ہوگئے جبکہ نیشنل گرڈ سے بھی سپلائی منقطع ہوئی۔ترجمان کے الیکٹرک نے بتایا کہ گلشن اقبال اور ایف بی ایریا کے بلاکس میں بجلی بند ہوئی جبکہ ڈیفنس،کورنگی،صدر،اولڈسٹی ایریا،نارتھ کراچی میں بھی بجلی غائب رہی۔ ناظم آباد،گلستان جوہر،بلدیہ،کیماڑی میں بجلی کی فراہمی معطل ہوئی اور نارتھ ناظم آباد،سرجانی ٹاو¿ن،اورنگی،شادمان میں بھی بجلی غائب رہی۔