
کراچی میں پانی کا بحران شدت اختیار کرگیا، حب ڈیم کی سطح خوفناک حد تک کم ہوگئی
لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کے سب سے بڑے شہر اور معاشی شہ رک کراچی میں پانی کا بحران دن بدن شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔کراچی واٹر بورڈ کا مطابق صرف دس دن کا پانی باقی رہ گیاہے جس کے بعد شہرمیں پانی کی شدید قلت ہوجائیگی۔ حب ڈیم اور کینجھر جھیل پانی کے حصول کے صرف دو ہی ذرائع ہیں۔ حب ڈیم جوکہ سو ایم ڈی جی پانی فراہم کرتا تھا اب صرف دس ایم ڈی جی پانی فراہم کررہاہے۔ اگربارشیں نہ ہوئیں تو جولائی کے آخر تک شہرِ قائد کے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس جائینگے۔