Buy website traffic cheap

خیبر پختونخوا

کراچی کے بعد راولپنڈی اور اسلام آباد میں بھی پانی کی شدید قلت ، چیف جسٹس پاکستان میدان میں آگئے ، نگران وزیراعظم سے اپیل کرڈالی

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے وفاقی دارلحکومت اور راولپنڈی شہر میں پانی کی شدید قلت کا نوٹس لیا اور کیس کی سماعت کی اور ریمارکس دیے کہ وفاقی حکومت ابھی تک اپنے بندے پورے نہیں کرسکی۔ چارپانچ بندے پورے ملک کا نظام کیسے چلاسکتے ہیں۔ انہوں نے نگران وزیراعظم جسٹس ریٹائرڈ ناصرالملک سے اپیل کی وہ پانی اور بجلی کے معاملات کی خودنگرانی کریں۔انہوں نے کہاکہ روزانہ سینکڑوں فائلیں آتی ہیں چند لوگ کیسے ان فائلوں کو ایک دن میں پڑھ سکتے ہیں انہوں نے انتظامیہ کی سرزنش کرتے ہوئے کہاکہ شکایات تو موصول ہوجاتی ہیں لیکن انتظامیہ ان کے حل کے لیے کسی قسم کے اقدامات نہیں کرتی۔