Buy website traffic cheap

کرن جوہر

کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے بیٹے کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا

کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے بیٹے کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا
ممبئی: بالی ووڈ کے مشہور ڈائریکٹر کرن جوہر نے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو بالی ووڈ میں متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلمساز کرن جوہر کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ کرن جوہر شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کو سری دیوی کی دوسری بیٹی خوشی کپور کے ساتھ بہت جلد متعارف کر رہے ہیں۔کرن جوہر نے خوشی کپور کے ڈیبیو کی ذمہ داری بونی کپور سے اپنے سر لے لی ہے اور اسی وجہ سے انہوں نے اب تک دونوں کی انٹری کو خفیہ رکھا ہے جب کہ کرن نے بہتر سکرپٹ کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

ضرور پڑھیئے:

وفاقی حکومت کے یوٹیلٹی سٹورز، پریس کونسل اور پیمرا کو ختم کرنے کے فیصلے نے ہزاروں ملازمین کے مستقبل پرسوالیہ نشان لگادیا
لاہور: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ حکومت نے پیمرااورپریس کونسل کوختم کرنے کافیصلہ کیاہے،پیمراکوختم کرکے پاکستان میڈیاریگولیرٹی اتھارٹی بنارہے ہیں،نظرثانی کمیٹی بنائی گئی ہے جو اشتہاروں کے معاملات کو دیکھے گی ،گزشتہ حکومت اشتہاروں پر ہی چل رہی تھی۔ سینٹ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا ہے کہ اپوزیشن کاسینیٹ اجلاس سے واک آؤٹ غیرسنجیدہ عمل ہے، اپوزیشن نے بہانہ بناکرواک آؤٹ کیا،دیکھناہے اپوزیشن آگے جاکرکتنی سنجیدگی کامظاہرہ کرتی ہے۔ جبکہ دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ وزیر اعظم کے مشیر تجارت عبدالرزاق داﺅد کی جانب سے یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو خریداری بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر خریداری بند ہونے کے باعث لوگوں کو اشیا کی دستیابی بند ہوجائے گی ۔ ذرائع کے مطابق نئی حکومت کا یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کو بند کرنے کا یہ پہلا قدم ہے جس کے بعد مرحلہ وار اس ادارے کو ختم کیے جانے کا امکان ہے۔ حکومت کے اس اقدام کے باعث 14 ہزار ملازمین کا مستقبل بھی داﺅ پر لگ گیا ہے۔