Buy website traffic cheap

سٹیڈیم

کرکٹ ورلڈ کپ ٹرافی کی قذافی سٹیڈیم میں رونمائی، شائقین کا انتظار ختم

لاہور (ویب ڈیسک) ورلڈ‌کپ ٹرافی کی تقریب رونمائی 4 اکتوبر کو قذافی سٹیڈیم میں‌ کی جائیگی. تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کے سفر کا آغاز رواں برس 27 اگست کو دبئی سے شروع ہوجائے گا۔ ٹرافی 5 برِاعظموں 21 ممالک اور 60 شہروں کا سفر کرے گی۔ پاکستان میں ورلڈ کپ ٹرافی 3 اکتوبر کو پہنچے گی جو 13 اکتوبر تک 10 دن پاکستان میں ہی رہے گی.
واضح رہے کہ ورلڈ کپ کے مقابلے اگلے برس 30 مئی سے 14 جولائی تک شیڈول ہیں۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ اوول کے میدان پر میزبان انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ہوگا جبکہ پاکستان اپنا پہلا میچ ویسٹ انڈیز کے خلاف 31 مئی کو ٹرینٹ برج کے میدان میں کھیلی گی ۔