Buy website traffic cheap

الحرام

کسی تنظیم، مدرسے یا این جی او کو بغیراجازت کھالیں نہ دیں :ڈپٹی کمشنر چنیوٹ

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد خضر افضال چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عوام کو پیغام دیا ہے کہ ایسی کسی بھی تنظیم ، ادارہ ،این جی او یا مدرسہ کو قربانی کی کھالیں نہ دیں جس نے ڈپٹی کمشنر سے اجازت نہ لی ہو،انہوں نے مزید کہا کہ جن اداروں یا مدارس کے پاس کھالیں اکٹھی کرنے کا اجازت نامہ ہو گا انہیں کھالیں خود پہنچائیں کوئی نمائندہ آپکے گھر آ کر کھال وصول نہیں کرے گا اگر کوئی خلاف ورزی کرے تو اسکی شکایت فوری طور پر ڈپٹی کمشنر آفس کے کنٹرول روم نمبر0479210101پر کریں ، انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس عید کے دن آلائشیںباہر نہ پھینکیں بلکہ آلائیشوں کے لیے ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کی جانب سے فراہم کردہ بیگز میں ڈالیں اور میونسپل کمیٹیز کے نمائندہ کا انتظار کریں ،وہ خود آکر آپ سے آلائشیں وصول کریں گے ، آخر میں انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں دفعہ144 نافذ ہے لہٰذا دریا میں نہانے اور کشتی رانی پر پابندی ہے جبکہ سری پائے جلانے پر بھی پابندی ہے ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔