Buy website traffic cheap


کسی کو بھاگنے نہیں دیا جائیگا، چیف جسٹس اورنج لائن منصوبہ پر پھر میدان میں آ گئے

کسی کو بھاگنے نہیں دیا جائیگا، جیف جسٹس اورنج لائن منصوبہ پر پھر میدان میں آ گئے….چیف جسٹس پاکستان نے اورنج لائن ٹرین منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے ہیں کہ اب کسی ٹھیکیدار کو بھاگنے نہیں دیا جائے گا شہریوں نے بہت زیادہ مشکلات اٹھا لی ہیں، یہ منصوبہ ابھی تک مکمل کیوں نہیں ہوا۔ حبیب کنسٹرکشن کے نمائندے نے بتایا کہ منصوبے کا 90 فیصد سے زائد کام مکمل ہوچکا ہے اور باقی کام چینی کمپنی کو کرنا ہے جس میں تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں۔


یہ خبر بھی پڑھیئے

ملک کو مالی بحران سے نکالنے کیلیے وزیر اعظم کا عزم حوصلہ افزاء ہے،تاجر
وزیر اعظم کی ملک و قوم کو کرائی جانے والی یقین دہانیاں پوری ہونے سے راولپنڈی سمیت ملک بھر کو فائدہ ہوگا
راولپنڈی /// تاجروں نے وزیر اعظم عمران خان کے قوم سے پہلے خطاب کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے بزنس کمیونٹی کی توقعات کے عین مطابق قرار دیا ہے۔شہریوں اور تاجروں نے کہا وزیر اعظم کی پہلی تقریر سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی حکومت ملک میں بہتری کے لیے پرعزم ہے آئندہ 100روز میں حکومت کی سمت واضح ہوگی وزیر اعظم کی ملک و قوم کو کرائی جانے والی یقین دہانیاں پوری ہونے سے راولپنڈی سمیت ملک بھر کو فائدہ ہوگا۔تاجروں نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور ملک کو بحران سے نکالنے کے لیے وزیر اعظم کی پہلی تقریر بہت حوصلہ افزاء تھی،نو منتخب حکومت جو اقدامات کرنے جارہی ہے اس میں کچھ وقت لگے گا اس لیے عوام کو نئی حکومت کو کچھ مہلت دینا ہوگی انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کی معاشی ترقی اور سادگی کے ذریعے وسائل کو بچانے، زرعی نظام کی بہتری ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے جن اقدامات کا اعلان کیا ہے، بزنس کمیونٹی ملک سے کرپشن کے خاتمے، سرمایہ کاری کے فروغ، برآمدات بڑھانے، زراعت کی بہتری کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دے گی۔ایس ایم منیر نے کہا کہ سرکاری اخراجات میں کمی، کرپشن کا خاتمہ، ٹیکسوں کے نظام کی بہتری، لوٹی گئی دولت کی واپسی، پانی کی قلت اور سماجی شعبے کی بہتری کے لیے وزیر اعظم کے قوم سے وعدوں کی تکمیل میں تاجر برادری حکومت اور عمران خان کا ساتھ دے گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی پہلی تقریر اور ملک سے کرپشن کے خاتمے سادگی اختیار کرنے اور اخراجات میں کمی سمیت دیگر اقدامات قابل تعریف ہیں، بزنس کمیونٹی لوٹی گئی دولت واپس لانے اور اخراجات میں کمی کے لیے ٹاسک فورس کی تشکیل کا بھرپور خیرمقدم کرتی ہے اور ٹاسک فورسز کی مکمل معاونت کرے گی۔ زبیرطفیل نے کہاکہ ایف بی آر میں اصلاحات اور ٹیکس نیٹ میں اضافہ بزنس کمیونٹی کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے، قوم کو عمران خان سے بہت توقعات ہیں بزنس کمیونٹی ملک و قوم کی بہتری کے لیے عمران خان کے ہاتھ مضبوط کرے گی۔ گلزار فیروز نے کہا کہ عمران خان کی تقریر سے ملک میں بہتری کی ہوائیں چلنے کی کچھ امید بندھی ہے تاہم انہیں یہ مشن کانٹوں پر چل کر ہی مکمل کرناہوگالیکن اس کے لیے پوری قوم ان کے ساتھ ہے،میری وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ وہ ایف پی سی سی آئی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز بالخصوص درمیانے درجے کے بزنس مینوں اور ایس ایم ایز سیکٹر کو بھی مشارت میں شامل کریں اور ایکسپورٹرز کو ان کے ریفنڈز کی فوری ادائیگی کے لیے قدم اٹھائیں۔