Buy website traffic cheap


کسی کو سیاسی شہید نہیں بننے دینگے، چیئرمین نیب نے بڑا اعلان کردیا

لاہور (ویب‌ ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال نے لاہور نیب کمپلکس کا دورہ کیا جہاں ان کا کہنا تھا کہ کچھ لوگ چاہتے ہیں کہ نیب سیاستدانوں کو گرفتار کرے تاکہ وہ الیکشن سے قبل سیاسی شہید بن جائیں، تاہم نیب کسی کی خواہش کے مطابق گرفتاریاں نہیں کرتا بلکہ تمام کیسز میں گرفتاریاں میرٹ پر ہوں گی، نیب ہیڈکوارٹر کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی گئی، لیکن زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، اللہ تعالی اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے سوا کسی سے نہیں ڈرتے، بدعنوانی کیخلاف نیب کا بلا تفریق جہاد جاری رہے گا۔ چیئرمین نیب نے افسران کے مسائل بھی سنے اور انہیں جلدی حل کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے.