Buy website traffic cheap

ثاقب نثار

کسی کو ڈرنے کی‌ ضرورت نہیں ہے، چیف جسٹس نے اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے جب آج کراچی رجسٹری میں اہم کیسز کی سماعت کی تو کورنگی کے رہائشیوں نے اپنے گھروں کو مسمار کئے جانے کے خلاف عدالت کے باہر احتجاج کیا تو چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مظاہرین کے وفد کو بلا کر ان کے مسائل سنے۔ جس کے بعد چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ میں نے میڈیا پر آپ لوگوں کا احتجاج دیکھا، کسی کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم انصاف کے لئے یہاں بیٹھے ہیں، میں چاہتا ہوں کہ عوام کھل کر اپنی تکالیف کا اظہار کریں، معاملے کا تفصیلی جائزہ لیں گے اور جن افراد کے گھر قانون کے مطابق ہیں انہیں مسمار نہیں ہونے دیں گے۔