Buy website traffic cheap

وزیراعظم پاکستان عمران خان

کفرٹوٹا خداخداکرکے، بالآخر وزیراعظم پاکستان عمران خان کے مزارِ قائد پر حاضری کے شیڈول کا اعلان کردیاگیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیر اعظم عمران خان 16 ستمبر کو شہر قائد جائیں گے اور مزار قائد پر حاضری دیں گے۔اطلاعات کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان کے رواں ہفتے کراچی کے دورے کا امکان ہے۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آ ج جمعہ کو جائیں گے، جبکہ عمران خان 16 ستمبر کو جائیں گے۔ صدر اور وزیراعظم مزار قائد پر فاتحہ خوانی کریں گے۔ منصب سنبھالنے کے بعد دونوں کی پہلی بار کراچی آمد ہو گی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت گورنر ہاوس میں اعلیٰ سطح کا اجلاس بھی ہو گا، جس میں کراچی کے امن سمیت متعدد امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ عمران خان پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی اور سینئر رہنماوں سے ملاقات بھی کریں گے۔