Buy website traffic cheap


کلثوم نوازاب کس حال میں ہیں اور مریم نوازکے متعلق کیا پوچھتی ہیں، حسین نوازکی گفتگونے لیگی کارکنان کو افسردہ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نواز ابھی تک آئی سی یو میں ہیں، وہ مریم کا پوچھتی ہیں کہ وہ کال کیوں نہیں کرتی ہے۔ اپنی والدہ کی طبیعت کا احوال بتاتے ہوئے حسین نواز نے کہا کہ وہ بات چیت کرسکتی ہیں مگر اٹھ کر بیٹھ نہیں سکتیں، ان کی اپنے والد نواز شریف سے فون پر بات ہوئی ہے۔صدارتی امیدوار سے متعلق سوال پر حسین نواز نے کہا کہ اگلے صدر پاکستان کے انتخاب کا فیصلہ ن لیگ کی قیادت کرے گی لیکن اس پر میں کوئی تبصرہ نہیں کروں گا۔