Buy website traffic cheap

کلثوم نواز

کلثوم نوازکا جس ہسپتال میں علاج جاری ہے وہ کس خاندان کی ملکیت ہے، پی پی کے سینئر ترین رہنماء کے انکشاف نے نئی بحث چھیڑ دی

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممتازقانون دان اور پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء اعتزازاحسن نے کہا کہ بیگم کلثوم نوازکا علاج ہارلے سٹریٹ کلینک میں جاری ہے جو جہ شریف خاندان کی ملکیت ہے یہ کوئی ہسپتال نہیں ہے یہاں صرف دل کا بائی پاس کیا جاتاہے۔ کلثوم نوازکے حوالے سے ہارلے سٹریٹ کلینک سے باہر کوئی خبر نہیں آتی صرف ان کے بیٹے باہر آکر میڈیاکو بریف کرتے ہیں۔ ان کا مزید کہناتھاکہ نوازشریف سزاسے بچنے کے لیے تاخیری حربے استعمال کررہے ہیں۔ نوازشریف ، شہبازشریف کا پتہ کاٹ کر مریم نوازکو آئندہ اپوزیشن لیڈر یا وزیراعظم بنواناچاہتے ہیں۔