Buy website traffic cheap

ممنون حسین

کلثوم نوازکی عیادت کے بعد صدرممنون حسین نے نوازشریف کے متعلق ایسی بات کہہ دی کہ سبھی حیران رہ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ وہ آج بھی نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں، بیگم کلثوم نواز اب بہتر ہیں اور انہوں نے دعاؤں کی درخواست کی ہے ۔
مقامی میڈیا کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین اپنی اہلیہ کے ہمراہ ہارلے سٹریٹ کلینک پہنچے جہاں انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی عیادت کی۔نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے صدر پاکستان ممنون حسین اور ان کی اہلیہ کا استقبال کیا۔ہارلے سٹریٹ کلینک میں زیر علاج بیگم کلثوم نواز کی عیادت کے بعد اپنی گفتگو میں صدر ممنون حسین نے کہا کہ میری بیگم کلثوم نواز سے بات ہوئی ہے انہوں نے دعا کی اپیل کی۔ ہسپتال سے روانہ ہوتے وقت صحافیوں نے صدرممنون حسین سے سوال پوچھا کہ صدر صاحب کیا ان حالات میں آپ نوازشریف کے ساتھ کھڑے ہیں جس کا انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ جی آج بھی میں نوازشریف کے ساتھ کھڑا ہوں جیسے 1999 میں کھڑا تھا۔اس موقع پر نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا کہنا تھا کہ والدہ کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے مگر اب بھی وہ آئی سی یو میں ہی ہیں اوراُن کی نوازشریف سے فون پر چند منٹ بات ہوئی ہے۔