Buy website traffic cheap


کونسی اہم اور مشہورشخصیات نے آج پنجاب کی نگران کابینہ کا حلف اٹھایا اور ان کی تعدادکتنی ہے

لاہور(ویب ڈیسک): نگران وزیراعلیٰ پنجاب پروفیسر حسن عسکری کے بعد ان کی چھ رکنی نگران کابینہ نے بھی گورنر ہاؤس میں آج اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے گورنر پنجا ب رفیق رجوانہ نے ان سے عہدوں کا حلف لیا ۔ تقریبِ حلف برداری میں ممتازشخصیا ت نے شرکت کی۔ نگران کابینہ کا حلف اٹھانے والوں میں وقاص ریاض اور زید ایم رضوی، انجم نثار ، جواد ساجد ، سابق آئی جی شوکت جاوید اور سابق چیئرمین واپڈا ظفرمحمود شامل ہیں۔