Buy website traffic cheap

ڈیموں

کون سے سیاستدان بیت المال سے امدادکے مستحق ہیں، چیف جسٹس نے ایسی بات کہہ دی کہ نامی گرامی سیاستدان شرمندہ ہوگئے

لاہور(ویب ڈیسک): لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں اہم شخصیا ت کی سیکیورٹی کے حوالے سے کیس کی سماعت کی اور ریمارکس دیے کہ ایسے تمام سیاستدانوں کوبیت المال سے پیسے دیے جائیں جو اپنی ذاتی سیکورٹی نہیں رکھ سکتے ۔ نوازشریف، شہبازشریف،احسن اقبال اور زاہد حامد کی سیکیورٹی کی سمجھ آتی ہے پر مریم اورنگزیب ، انوشہ رحمان، عابد شیر علی ، رانا ثناء اللہ اور احسن اقبال کے بیٹے کو کیوں سیکیورٹی دی ہوئی ہے۔ اگر یہ لوگ اپنی سیکیورٹی خودنہیں رکھ سکتے تو ان کو بیت المال سے ساٹھ ہزار روپے دے جائیں۔ ایک سیکیورٹی اہلکار قوم کو کم ازکم پچیس ہزارمیں پڑتا ہے اور ہم ملک کا پیسہ ضائع نہیں ہونے دینگے۔