Buy website traffic cheap

کوئلہ کی کان

کوہاٹ : کوئلے کی کان میں دھماکا، 9مزدور جاں بحق

لاہور(ویب ڈیسک): کوہاٹ میں واقع کوئلے کی کان دھماکے سے بیٹھ گئی جس کے نتیجے میں 11 کان کن ملبے کے نیچے دب گئے جن میں سے 9جاں بحق ہوگئے جن کی لاشیں نکال لی گئیں ہیں۔پولیٹیکل ذرائع کے مطابق کوہاٹ کے علاقے اخوروال میں موجود کوئلے کی کان میں گیس بھر جانے سے دھماکا ہوا اور کان بیٹھ گئی جس کے ملبے تلے 11کان کن دب گئے۔ واقعے کے فوری بعد امدادی کارروائی شروع کر دی گئی جس کے دوران 9مزدوروں کی لاشوں کونکال لیا گیا، ملبے تلے دبے2 افراد کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائی جاری ہے۔