Buy website traffic cheap

پیما

کوہ پیما کو بچانے پر روس نے 4 پاکستانیوں کو اعلیٰ‌ قومی اعزاز سے نواز دیا

ماسکو (ویب‌ڈیسک)‌ روسی صدر نے کوہ پیما ایلگزینڈر گوکوف کو مشکل آپریشن کے بعد بچانے پر 4 پاکستانیوں کو اعلیٰ اعزاز سے نواز دیا ہے. تفصیلات کے مطابق صدر پیوٹن نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لینے والے پاکستانیوں قاضی محمد، عابد رفیق، محمد انزہم رفیق اور فخر عباس کو روس کے قومی اعزاز ’ آرڈر آف فرینڈ شپ‘ سے نوازا ہے۔ قراقرم پہاڑیوں میں دشوار گزار لاتوک کی چوٹی پر پھنسے روسی کوہ پیما کو 31 جولائی کو ریسکیو کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ لیگزینڈر گوکوف گلگت بلتستان میں قراقرم کے پہاڑی سلسلے کی 7145 میٹر بلند چوٹی لاتوک ون سر کرنے نکلے تھے لیکن مہم کے دوران برفانی طوفان میں پھنس گئے اور نیچے آنے کی کوشش میں ان کا ساتھی گوزونوف گر کر ہلاک ہو گیا تھا۔جسے بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر کے ذریعے انتہائی مشکل ریسکیو آپریشن کیا گیا تھا۔