Buy website traffic cheap

ّعمران خان

کپتان نے ایم کیو ایم کی بڑی وکٹ گرا دی، اہم شخصیت تحریک انصاف میں شامل

اسلام آباد (ویب‌ڈیسک) متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، عمران خان نے کہا کہ کراچی کو اٹھائے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، عبدالرشید گوڈیل کی آمد سے کراچی میں تحریک انصاف کو تقویت ملی ہے، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کراچی میں پہلے سے کئی گنا بہتر کارکردگی دکھائے گی، تحریک انصاف کراچی واحد اکثریتی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی۔ اتوار کو کراچی سے تحریک انصاف کو بڑی کامیابی متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی عبدالرشید گوڈیل تحریک انصاف میں شامل ہوگئے، انہوں نے چیئرمین تحریک انصاف سے بنی گالہ میں ملاقات کے دوران اپنی شمولیت کا اعلان کیا، اس موقع پر سینئر مرکزی رہنما جہانگیر ترین اور زلفی بخاری بھی موجود تھے ، عبدالرشید گوڈیل نے تحریک انصاف کے منشور اور قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا، چیئرمین تحریک انصاف نے عبدالرشید گوڈیل کی شمولیت کا خیر مقدم کیا، اور کہا کہ عبدالرشید گوڈیل کی پارٹی میں شمولیت باعث مسرت ہے، کراچی میں تحریک انصاف کی صف بندی میں محنت کررہے ہیں، عمران خان نے کہا کہ کراچی کو اٹھائے بغیر پاکستان کی ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا، عبدالرشید گوڈیل کی آمد سے کراچی میں تحریک انصاف کو تقویت ملی ہے، آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کراچی میں پہلے سے کئی گنا بہتر کارکردگی دکھائے گی، تحریک انصاف کراچی واحد اکثریتی نمائندہ جماعت بن کر ابھرے گی۔