
کھلاڑیوں کو فزیکل فٹنس کےلئے گھروں میں تربیت حاصل کرنا ہوگی، قمر زمان
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر اور سابق عالمی چیمپین قمر زمان نے قومی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی فزیکل فٹنس برقرار رکھنے کے لیے انفرادی طور پر گھروں میں تربیت پر توجہ دیں تاکہ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں مزید بہتری اور نکھار آئے
میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان سکواش فیڈریشن کے نائب صدر نے کہا کہ دنیا بھر میں عالمی سکواش کے مقابلے کورونا وائرس کی وجہ سے رواں سال دسمبر تک معطل ہیں جس سے سکواش کو بڑا نقصان ہوا ہے۔
فیڈریشن نے ٹاپ 30 سینئر اور جونیئر قومی کھلاڑیوں کو اسلام آبد میں تربیت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ قومی کھلاڑیوں کی تربیت حکومت کی اجازت سے مشروط ہے، اجازت ملنے کے بعد کھلاڑیوں کو حکومت کی جانب سے ایس او پیز کے تحت فزیکل فٹنس تربیت دی جائے گی۔
نے کہا کہ عالمی وبا کورونا وائرس کی وجہ سے نہ صرف سکواش بلکہ تمام کھیلوں کی سرگرمیاں معطل ہیں جس سے تمام کھیلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سکواش ایک ایسا کھیل ہے جس میں کھلاڑیوں کو سخت مخنت کی ضرورت ہوتی ہے۔
اس لیے قومی کھلاڑیوں کو اپنی فزیکل فٹنس برقرار رکھنے کے لیے انفرادی طور پر گھروں میں تربیت حاصل کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کی پاکستان سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں تربیت حکومت کی اجازت سے مشروط ہوگی۔