Buy website traffic cheap

برطانیہ

کیا جمعہ کادن پھر شریف خاندان بھاری پڑنے والاہے، احتساب عدالت کا ایون فیلڈ کیس کا فیصلہ چھ جولائی کو سنانے کا اعلان

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کے خاندان کا لندن فلیٹس کیس میں ٹرائل مکمل ہوگیا ہے۔ احتساب عدالت میں ٹرائل نو ماہ اور بیس دن جاری رہا۔ جج محمد بشیر نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے اور اس فیصلے کو چھ جولائی کوبروزجمعہ سنایا جائیگا۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے پانچ رکنی بنچ نے پانامہ کیس میں نوازشریف کو نااہل کرنے کے بعد جے آئی ٹی رپورٹ کی روشنی میں نیب کو چھ ماہ میں شریف خاندان کیخلاف تحقیقات کرنے کا حکم دیا تھا.