Buy website traffic cheap

نوازشریف

کیا نوازشریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدرعید سے پہلے جیل سے باہر آرہے ہیں، لیگی کارکنان کو خوش کردینے والی خبرآگئی

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنسز کی سماعت کے بعد میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم ہاﺅس کے اخراجات خود برداشت کرتا تھا،وزیراعظم ہاﺅس کے خرچ سے متعلق چیکس موجود ہیں۔ اس موقع پر صحافی نے سوال کیا”سنا ہے عید آپ جیل سے باہر منائیں گے “کے جواب میں نوازشریف نے کہا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے ۔یاد رہے کہ احتساب عدالت نے نوازشریف کی العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا فیصلہ ایک ساتھ سنانے کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے۔