Buy website traffic cheap

وزیراعظم عمران خان

کیا نوازشریف کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی اڈیالہ جیل جانیوالے ہیں، اہم لیگی رہنماء کے انکشاف نے ہلچل مچادی

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ ن کے رہنما رانا مشہود نے کہاہے کہ تحریک انصاف والوں کو فکر کرنی چاہئے کہ عمران خان بھی اڈیالہ جیل میں ہی جائیں گے ۔ رانا مشہود نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ کا یہ پہلا کیس ہے کہ نوازشریف اور مریم نواز کو سزا دے دی گئی ہے لیکن یہ پتہ نہیں چل رہاہے کہ سزا کس پر دی گئی ؟ جج نے خود انپے فیصلے میں لکھاہے کہ نوازشریف نے کر پشن نہیں کی ، اگر کر پشن نہیں کی تو پھر سزا کسی بات کی دی گئی ہے ؟انہوں نے کہا کہ عمران خان بھی اڈیالہ جیل ہی جائیں گے اس لئے تحریک انصاف والوں کو فکر نہیں کرنی چاہئے ۔