Buy website traffic cheap

فاروق

کیا کیا نہ سوچا تھا میں‌ نے .. کیا کیا نہ سپنے سجائے

کیا کیا نہ سوچا تھا میں‌ نے .. کیا کیا نہ سپنے سجائے .. مگر ہوا کیا کہ حلقہ این اے 245 سے ڈاکٹر فاروق ستار کے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کردیے گئے۔ کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے لیے سماعت ہوئی تاہم فاروق ستار ریٹرننگ افسر کے سامنے پیش ہونے سے قاصر رہے۔ پولیس کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ فاروق ستار کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں، عدالت انہیں مفرور بھی قرار دے چکی ہے اوروارنٹِ گرفتاری بھی جاری کیے ہوئے ہیں، فاروق ستار نے کاغذات نامزدگی میں مقدمات کا ذکر نہیں کیا

————————
یہ خبر بھی پڑھیئے

پسرور؛عید کے دوسرے روز دو گروپوں کا آپس میں تصادم و فائرنگ، ایک نوجوان جاں بحق دو زخمی
تھانہ صدر پولیس نے ملزم خرم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکا
پسرور ÷÷÷÷عید کے دوسرے روز دو گروپوں کا آپس میں تصادم اور فا ئرنگ ایک نوجوان جاں بحق دو زخمی زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے سیالکوٹ ہسپتال میں داخل کر دیا گیا جہاں پر ایک کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے تھانہ سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا تا حال کوئی ملزم گرفتار نہ ہو سکا واقعات کے مطابق عید کے دوسرے روزشام کے وقت سابق ایم پی اے و لیگی رہنما رانا لیاقت علی آف بھلور کے ٹاون وایٹ سٹی کے اندر دو گروپوں کا آپس میں تصادم ہو گیا اور دونوں گروپوں کی طرف سے اندھا دھند فائیرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا فائیر لگنے سے بوڑھکے کے رہائشی رانا اسد حنیف موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو نو جوان طیب ساکن متکے اور سجاد سیلم کے شدید زخمی ہو گے جن کو فوری طبی امداد کے لیے سیالکوٹ ہسپتال پہنچا دیا گیا ہے جہاں پر طیب کی حالت نازک بیان کی جاتی ہے عینی شاہدوں کے مطابق پولیس کو فون کرنے کے باوجود بھی پولیس ایک فرلانگ کا فاصلہ ہونے کے باوجود بھی کافی دیر سے پہنچی جس کی وجہ سے ملزم خرم ساکن رامکے آسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس فوری موقع پر پہنچ جاتی تو ملزم فوری گرفتار ہو سکتا تھا مگر پولیس روایتی طور پر جائے وقوع پر بہت دیر سے پہنچی جس کی وجہ سے ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا قتل کی وجوہات معلوم نہ ہو سکی تھانہ صدر پولیس نے ملزم خرم کے خلاف مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے تاحال ملزم گرفتار نہ ہو سکا ۔