Buy website traffic cheap

کیریبین

کیریبین پریمیئر لیگ 2018ء کی بہترین الیون کا اعلان

کیریبین ٹرینیڈاڈ (یواین پی) ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹائٹل کامیابی کے ساتھ کیریبین پریمیئر لیگ دو ہزار اٹھارہ کا خاتمہ ہو گیا۔ایونٹ کے اختتام پر سیزن کی بہترین ٹیم کا اعلان کیا گیا جس میں گلین فلپس،کرس گیل، کالن منرو،شمرون ہٹ میئر،روومین پاول،ڈیرن براوو،آندرے رسل،اوشانے تھامس ، علی خان،فواد احمد اور عمران طاہر شامل ہیں۔کالن منرو نے 54 چوکوں کی مدد سے 567 رنز اسکور کئے اور 13 اننگز میں چھ نصف سنچریاں بنائیں جو لیگ میں نئے ریکارڈز ثابت ہوئے کیونکہ اس سے قبل ایک سیزن میں کوئی بیٹسمین پانچ سو سے زائد رنز اور پچاس سے زیادہ چوکے نہیں لگا سکا۔

اعصابی بیماری میں مبتلا فٹبالر سٹیفن ڈربی کی جبری ریٹائرمنٹ
لندن(یواین پی)انگلش فٹبال کلب بولٹن وانڈررز نے اپنے 29سالہ دفاعی کھلاڑی سٹیفن ڈربی کو اعصابی بیماری میں مبتلا ہونے پر جبری ریٹائر کردیا۔سٹیفن ڈربی کے گزشتہ دنوں موٹر نیروون نامی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہواتھا،یہ ایسی بیماری ہے جس میں اعصاب اور عضلات پر قابو نہیں رہتا اور مریض کی موت واقع ہو جاتی ہے۔سٹیفن ڈربی کی رواں سال جون میں خاتون انگلش فٹبالر سٹف ہوٹن سے شادی ہوئی تھی۔انہوں نے گزشتہ روزسوشل میڈیا پر اپنی ریٹائرمنٹ اور بیماری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میں بیماری کیخلاف لڑوں گا۔