Buy website traffic cheap

الیوڈ کپچوگے

کینیاکے ایتھلیٹ الیوڈ کپچوگے نے نیاورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): کینیاکے 33سالہ ایتھلیٹ الیوڈ کپچوگے نے میراتھن میں ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا۔ انہوں نے برلن میراتھن میں 26میل کا مقررہ فاصلہ دو گھنٹے ایک منٹ اور 39سیکنڈ زمیں طے کیا۔ انہوں نے 78سیکنڈز کے فرق سے 2014 ء4 میں ہم وطن ایتھلیٹ ڈینس کیمیٹو کا قائم کردہ ریکارڈ چکنا چور کیا جنہوں نے دو گھنٹے دو منٹ اور 57سیکنڈز کی بدولت اعزاز حاصل کیا تھا۔الیوڈ کپچوگے کا کہناہے کہ وہ عالمی ریکارڈ قائم کرنے پر بہت خوش ہیں اور جذبات کے اظہار کیلئے ان کے پاس لفظ نہیں۔خواتین ایونٹ میں کینیاکی گلاڈیز چیرونو نے کامیابی حاصل کی۔