Buy website traffic cheap

کیپٹن ریٹائرڈ صفدر

کیپٹن صفدر کے اثاثہ جات کی تفصیل بھی منظرِ عام پر آگئی، دامادِ اعلیٰ کس کے زیرِ کفالت ہیں، بالآخر تصدیق ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازکے شوہر اور سابق رکن قومی اسمبلی کیپٹن ریٹائرڈ صفدراعوان کے اثاثہ جات کی تفصیل بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ کیپٹن صفدر نے اپنے اثاثہ جات کی کل مالیت چارکروڑ چودہ لاکھ بتائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ان کے پاس راجن پور میں انتیس سو کنال ، مانسہرہ میں ایک سو بہتر کنال زمین ہے۔ اس کے علاوہ ان کے بیٹے جنید صفدرکے نام بھی سولہ کنال کی دوپراپرٹیز ہیں۔ چونتیس لاکھ ایک فلورمل میں سرمایہ کاری کررکھی ہے اور چارلاکھ مالیت کے بانڈز کے مالک ہیں۔ یادرہے کہ مریم نوازشریف نے کیپٹن صفدرکو اپنے زیرِ کفالت ظاہر کیا ہے۔ جی ٹی آئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھاکہ کیپٹن صفدرکو ماہانہ پندرہ سو ریال شریف خاندان کی طرف سے خرچہ ملتا تھا۔