Buy website traffic cheap

الیکٹرک

کے الیکٹرک اور معذور ہونیوالے بچے کے اہل خانہ میں معاہدہ

کراچی ( یواین پی) کے الیکٹرک اور معذور ہونیوالے بچے کے اہل خانہ میں معاہدہ طے پا گیا،کراچی کے علاقے احسن آباد میں بجلی کے تار گرنے سے بچے کی معذوری سے متعلق کیس میں کے الیکٹرک اوربچے کے اہل خانہ کے درمیان معاہدہ طے پا گیا۔کے الیکٹرک کے وکیل نے سندھ ہائی کورٹ کو معاہدے سے آگاہ کر دیا۔احسن آباد میں بجلی کے تار گرنے سے بچے کی معذوری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ معذور ہونے والے بچے عمر کے اہل خانہ سے معاہدہ طے پا گیا ہے، گرفتار7 ملازمین کی ضمانت بھی منظور ہو چکی ہے۔وکیل کے الیکٹرک کے مطابق ملزمان کی ضمانت 50 ،50 ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظورکی گئی ہے جبکہ بچے کے والد اور مقدمے کے مدعی نے کیس واپس لے لیا ہے۔کے الیکٹرک کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ معاہدے کے تحت کے الیکٹرک بچے کے اہل خانہ کو 25ہزار روپے ماہانہ دے گی اور معاوضے میں سالانہ 5 فیصد اضافہ بھی ہو گا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو معاہدہ ماتحت عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں؛ اسپین میں موجود اووسیز پاکستانی کے مسائل کے حل کےلئے دن رات کوشاں ہیں؛ میاں صابر حمید
فیصل آباد(یواین پی) اسپین میں موجود اووسیز پاکستانی کے مسائل کے حل کےلئے دن رات کوشاں ہیں ۔ان خیالات کا اظہار صدر اووسیز پاکستانی کیمونٹی(رجسٹرڈ) (پائیس باسکو) اسپین میاں صابر حمید ،جنرل سیکرٹری ظفر اقبال،نائب صدر آفتاب عالم گجر،ایگزیکٹو ممبران زاہد محمود،راجہ محمد رفیق نے کیا انہوں نے کہا کہ اسپین میں مقیم اووسیز پاکستانی کیمونٹی ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں ۔اور ہم کسی بھی حال میں انہیں تنہا نہیں چھوڑ سکتے ۔انکے مسائل کا حل ہماری ترجیحات میں شامل ہیں ۔انہوں نے پاکستان کی نئی حکومت سے اپیل کی کہ دنیا بھر میں مقیم اووسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کےلئے ٹھوس اقدامات کریں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ایک با صلاحیت اور ایماندار لیڈر ہیں جن کی قیادت میں پاکستان ترقی کے تمام مراحل کو عبور کرے گا، پاکستان حاصل کرنے کے مقاصد پورے ہونگے۔انہو ں نے کہاکہ قوم سے جو بھی وعدے کیے ہیں ان پر مکمل عمل کیا جائیگا اور ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے سابقہ ادوار میں ملک اور اس کے اداروں کے ساتھ جس طرح کا گھنا¶نا کھیل کھیلا گیا ہے پوری قوم آج اس کے منفی نتائج بھگت رہی ہے۔