Buy website traffic cheap

مرر

گاڑیوں میں‌ سائڈ مرر کی جگہ کیمروں نے لے لی

جاپان (ویب‌ڈیسک) گاڑیاں‌ بنانے والی کمپنی لکسس نے گاڑیوں کے سائڈ مرر کی جگہ ڈیجیٹل کیمرے نصب کردیے ہیں. تفصیلات کے مطابق گاڑیاں بنانے والی کمپنی نے ڈیجیٹل آئینے کو کمپنی نے ’ڈیجیٹل آؤٹر مِرر‘ کا نام دیا ہے اور اس میں کوئی ڈسپلے نہیں بلکہ کیمرے لگے ہیں جن کی اسکرینز کار کے اندر نصب کی جائیں گی جو بیرونی کیمرے کے مناظر کو دکھائیں گی۔ کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ کیمرے اور ڈسپلے کا مقصد تفریح کے بجائے صرف کام کے مناظر دکھانا ہے تاکہ ڈرائیور کی توجہ سڑک پر ہی رہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور،ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی اسلامک فوڈ اینڈ نیوٹریشن کونسل آف امریکا کے وفدسے ملاقات
لاہور(آئی آئی پی)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان نے اسلامک فوڈ اینڈ نیوٹریشن کونسل آف امریکا کے وفد نے ملاقات سے گفتگو کے دوران مختلف ممالک سے درآمد کی گئی اشیائے خورونوش پر درج اجزاءکی فہرست لکھنے کے طریقہ کار اور مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔درآمد پوائنٹس پر چیک کرنے کے لیے ٹیکنیکل ونگ کومنسٹری آف کامرس کو خط لکھنے کی ہدایت بھی جاری۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ا سلامک فوڈ اینڈ نیوٹریشن کونسل آف امریکا کے وفد سے ملاقات کے دوران مختلف ممالک میں اشیائے خوردونوش پر اجزاءکی فہرست لکھنے کے طریقہ کار اور مسائل کے بارے میں تفصیلی گفتگوکی۔انہوں نے اشیائے خورونوش کے اجزاءکو درآمدی پوائنٹس پر چیک کرنے کے لیے ٹیکنیکل ونگ کومنسٹری آف کامرس کو خط لکھنے کی ہدایت کی۔وفد سے گفتگو کے دوران ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے پنجاب میں حلا ل سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والی تمام مصدقہ ایجنسیوں سے رابطہ کرکے مشترکہ لائحہ عمل بنانے کی تجویز دی۔ ان کا کہنا تھا کہ درآمدی اشیائے خورونوش کے اجزاءکو پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے تحت چیک کر کے سرٹیفکیٹ دیے جانے کی درخواست کی جائے گی۔دورانِ گفتگوحلا ل سرٹیفیکیٹ جاری کرنے والی ایجنسیوں اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی قوانین کے حوالے سے مشترکہ ٹریننگ کا منصوبہ بھی زیر غو ر آیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ اشیائے خورونوش پر درج اجزاءاتنے باریک لکھے جاتے ہیں کہ صارف مشکل سے ہی پڑھ پاتا ہے۔اشیائے خورونوش خریدتے وقت لیبل پر درج ہدایات پڑھنے کے حوالے سے عوامی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی۔کیپٹن (ر) محمد عثمان نے آپریشن ٹیموں کو تمام ملکی و غیر ملکی مصنوعات کے حلا ل سرٹیفیکیٹ لازمی چیک کرنے کی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے لیبلنگ کے حوالے سے قوانین میں مزید ترامیم کے حوالے سے تکنیکی ٹیم سے تجاویز بھی طلب کر لیں۔اسلامک فوڈ اینڈ نیوٹریشن کونسل آف امریکا کے صدر محمد منیر چوہدری کی جانب سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کو کتاب بھی پیش کی گئی۔