Buy website traffic cheap

پہلی

گجرات:سی آئی اے پولیس اور اشتہاریوں میں فائرنگ کا تبادلہ،ملزم فرار

گجرات(بیورورپورٹ)تحصیل کھاریاں کے گاؤں کولیاں حبیب میں سی آئی اے پولیس اور اشتہاریوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، سی اے آئی گجرات پولیس کے مطابق کے دو اشتہاری شوکت عرف شوکا اور عدنان افضل عرف دانو اور دیگر نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ کولیاں حبیب میں موجود تھے پولیس پارٹی نے انکی گرفتاری کے لیے ریڈکیا تو ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کھول دی صدرکھاریاں پولیس نے سی آئی اے سب انسپکٹر قدیر حسین کی رپورٹ پرنصف درجن اشتہاری ملزمان کے خلاف کارسرکار میں مزاحمت کرنے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے مقدمہ درج کرلیا ہے اور اشتہاریوں کی تلاش جاری ہے ۔