Buy website traffic cheap

عید کا مقصد

گجرات:عیدالالضحیٰ پرمیونسپل کارپوریشن کی انتہا ئی مایوس کن کارکردگی

گجرات(بیورورپورٹ)عید الاضحی کے موقع پر گجرات میونسپل کارپوریشن کی کار کردگی انتہائی مایوس کن رہی ،عید قربان کے بعد ابھی تک صفائی کے نظام میں بہتری نہیں آسکی ،محلہ چاہ کھولے قبرستان کے قر یب ابھی تک عید قربان کے جانوروں کے فضلات پڑ ے ہو ئے ہیں جن سے اٹھنے والی بدبو اور تعفن نے علاقہ کے مکینوں کا جینا دوبھر کر دیا ہے جبکہ دوسری جانب گجرات میونسپل کا عملہ بھی کئی روز سے غائب ہے ،اس کے علاوہ شہر بھر میں بھی صفائی کا نظام بری طرح فلاپ رہا شہر گجرات کی کوئی ایسی یوسی نہیں جہاں جانوروں کے فضلات اٹھائے گئے ہوں ،ناقص صفائی ہونے کی وجہ سے پورا شہر بدبو سے مہک اٹھا نہ جانے ایم سی جی کا عملہ کہاں غائب ہو گیا ،یہ سٹی مئیر گجرات حاجی ناصر محمود اور ایم سی جی کے اافسران کے لیے سوالیہ نشان بن گیا ہے؟
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔