Buy website traffic cheap

گستاخانہ

گستاخانہ خاکوں پر کیخلاف بیان، رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکائونٹ بند

لاہور (ویب ڈیسک)‌ پاکستان کی مقبول ترین گلوکارہ رابی پیرزادہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق رابی پیرزادہ نے گستاخانہ خاکوں کیخلاف بیان دیا ان کا کہنا تھا کہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی گستاخی کے مرتکب گیرٹ ورلڈرز کو پھانسی دینے کامطالبہ کیا۔ جس پر گیرٹ ورلڈرز کے حامیوں کی جانب سے سخت واویلا کیا گیا اور انہیں تشدد پھیلانے کا مرتکب قراردیتے ہوئے ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ رابی پیرزادہ کے خلاف جاری مہم کے بعد ٹوئٹر انتظامیہ نے ان کا اکاؤنٹ عارضی طور پر معطل کردیا۔تاہم اداکارہ نے اپنے دوسرے سوشل میڈیا اکائونٹ سے اپنے اکائونٹ‌ بند ہونے کا بتایا اور کہا کہ یہ ٹوئٹس عشق رسول ﷺ میں کی تھیں جس کی مجھے یہ سزا ملی لیکن مجھے اکاؤنٹ معطل ہونے پر کوئی افسوس نہیں بلکہ خود پر فخر ہے کہ میں نے ناموس رسالت پر آواز اٹھائی۔