Buy website traffic cheap

بنگالیوں

گستاخانہ خاکوں کیخلاف وزیراعظم عمران خان بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا سینیٹ میں‌ خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس معاملے کو اقوام متحدہ میں اٹھائیں گے، مغرب میں لوگوں کو اس معاملے کی حساسیت کا اندازہ نہیں جب کہ آزادی اظہار کے نام پر مغرب کا معاشرہ اس سے پیچھے نہیں ہٹے گا، مغربی معاشرے میں اس طرح کے کام کرنا آسان ہے، مغرب میں لوگوں کو اس معاملے کی حساسیت کا اندازہ ہی نہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پہلے او آئی سی کو اس معاملے پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے تاکہ آئندہ ایسے واقعات دیکھنے کو نہ ملیں.
واضح رہے کہ قائد ایوان سینیٹر شبلی فراز نے قرارداد پیش کی تھی جس میں کہا گیا کہ نبی اکرمﷺ سے محبت مسلمانوں کے ایمان کا حصہ ہے، مسلمان اپنے پیغمبر ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کریں گے، گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ ناقابل برداشت عمل ہے، حکومت اس مسئلے کو سفارتی سطح پر اٹھائے اور ہالینڈ کی حکومت سے بھرپور احتجاج کیا جائے۔