Buy website traffic cheap

گیئرٹ ویلڈرز

گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کے ماسٹرمائنڈ گیئرٹ ویلڈرزنے پاکستانی حکومت کو اب تک کی سب سے بڑی دھمکی دیدی

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان میں احتجاجی مظاہروں اور حکومت کی بہترین سفارتی کوششوں کے باعث ہالینڈکے اسلام مخالف رکن اسمبلی ملعون گیئرٹ ویلڈرز نے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا تو پوری دنیا کے مسلمان اس اخلاقی فتح پر خوش ہو گئے تاہم ہالینڈ کے اس ملعون سیاست دان نے گستاخانہ خاکوں کے عالمی مقابلوں سے دستبرداری کے اعلان کے 24 گھنٹے گذرنے سے بھی پہلے ایک بار پھر اپنی شیطانی خصلت کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی حکومت اور مسلم اُمہ کو بڑا چیلنج کرتے ہوئے ایسی دھمکی دے دی ہے کہ پورے عالم اسلام میں اشتعال پھیلنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے ۔ ملعون گیرٹ ویلڈرز نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر گستاخانہ خاکوں کا مقابلہ منسوخ ہونے سے متعلق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے امت مسلمہ کی اخلاقی فتح سے متعلق بیان کی خبر شیئر کی اور حکومت پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ” اتنی جلدی فتح کا دعویٰ مت کرو، تم لوگوں کیساتھ میرا معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا ، میں اور بہت سے طریقوں سے تمہاری بربریت سامنے لاؤں گا۔“