Buy website traffic cheap


گورنرپنجاب چوہدری سرورکل پنجاب کابینہ میں شامل کیے جانیوالے دس نئے وزراء سے حلف لیں گے

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب کابینہ میں توسیع کی حتمی منظوری دی گئی،پنجاب کابینہ کے 10 مزید وزراکل حلف اٹھائیں گے،گورنرپنجاب چودھری سرورنئے وزراسے حلف لیں گے۔ کابینہ میں 4مشیراور5معاون خصوصی بھی شامل کئے جارہے ہیں،سعیدالحسن شاہ ،مہرمحمداسلم بھروانہ وزیرکی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے،حسین جہانیاں گردیزی،اجمل چیمہ اورمحمداخلاق بھی وزرامیں شامل ہیں،آشفہ ریاض اورشوکت لالیکا بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔زوارحسین وڑائچ اوراعجاز مسیح کوبھی کابینہ میں شامل کیاگیا،عبدالحئی دستی ،فیصل حیات جبوانہ اورحنیف پتافی مشیرہوں گے۔